آپ یہاں ہیں:ثقافت و تعلیم > امریکن لائبریری > عموماً پوچھے جانے والے سوالات

  1. ممبر شپ
  2. خدمات
  3. کلیکشن
  4. آپ یہاں ہیں:ثقافت و تعلیم > امریکن لائبریری > عموماً پوچھے جانے والے سوالات
  5. آپ یہاں ہیں:ثقافت و تعلیم > امریکن لائبریری > لائبریری آنے سے پہلے تیاری

لائبریری کیلئے عموماً پوچھے جانے والے سوالات

  • امریکن لائبریری صبح 11بجے سے شام 6 بجے (پیر سے ہفتہ) تک کھلتی ہے۔ لائبریری ہندوستانی اور امریکی تعطیلات میں بند رہتی ہے۔ براہِ کرم فہرست تعطیلات دیکھیں.
  • بورڈ نمبر 91.11.23472000 ہے۔ اس کے علاوہ آپ براہ راست
  • ریفرنس ڈیسک پر 91.11.23472115 یا 23472116 ؛
  • سرکولیشن اور ممبر شپ ڈیسک پر 91.11.23472119 یا 23472298 پر فون کر سکتے ہیں۔
  • امریکن لائبریری 24 کستوربا گاندھی مارگ (نزد ہندوستان ٹائمز بلڈنگ)، نئی دہلی ۔ 110001 میں واقع ہے۔ قریب ترین میٹرو اسٹیشن بارہ کھمبا میٹرو اسٹیشن ہے۔
  • لائبریری اپنے اوقات کار کے دوران عوام الناس کیلئے کھلی رہتی ہے۔ لائبریری آنے کیلئے کسی پیشگی اپائنٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ لائبریری آنے والے تمام لوگوں سے گزارش ہیکہ وہ سکیورٹی ضابطوں پر عمل کریں اور داخلہ گحٹ پر ایک جائز فوٹو شناختی کارڈ (ٓٓئی ڈی) دکھائیں۔ قابل قبول فوٹو شناختی کارڈ میں شامل ہیں: پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس، ووٹر شناختی کارڈ، پرماننٹ اکائونٹ نمبر (پین کارڈ)، حکومت/آجر کا جاری کردہ شناختی کارڈ، یا کالج/یونیورسٹی کا جاری کردہ شناختی کارڈ۔ امریکن سینٹر صرف اصل آئی ڈی قبول کرتا ہے، فوٹو کاپی نہیں۔
  • لائبریری ممبرشپ 16 سال سے زائد عمر کے ہر شخص کیلئے کھلی ہے جو شمالی ہندوستان کا باشندہ ہے۔
  • اگر آپ لائبریری کے ممبر نہیں ہیں تو بھی آپ لائبریری آسکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ باقاعدگی سے لائبریری آنا چاہتے ہیں تو آپکو لائبریری کا ممبر بننا ہوگا۔ آپ جب لائبریری آئیں تو آپکو ایک شناختی کارڈ لانے کی ضرورت ہوگی۔ اگر آپ ہندوستانی شہری نہیں ہیں تو آپکو شناخت کیلئے اپنا پاسپورٹ لانا ہوگا۔
  • ممبر بننے کیلئے آپکو ایک آن لائن درخواست فارم پُر کرنے اور اندراج پراسیسنگ فیس ادا کرنے کی ضرورت ہوگی۔ آپکو ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ، شناختی کارڈ یا ووٹر شناختی کارڈ، پاسپورٹ یا پین کارڈ کی شکل میں اپنے موجودہ مقام رہائش کا ثبوت مہیا کرانے کی ضرورت ہوگی۔
  • ہمیں افسوس ہیکہ ابھی آن لائن فیس ادائیگی کی سہولت نہیں ہے لیکن اس پر ہم کام کر رہے ہیں۔
  • ممبرشپ کی فیس کتنی ہے؟
    • ممبرشپ پراسیسنگ فیس ایک سال کیلئے 400 روپے اور دو سال کیلئے 700 روپے ہے۔ ادارہ جاتی ممبرشپ فیس ایک سال کیلئے 4000 روپے اور دو سال کیلئے 7000 روپے ہے۔
  • کیا میں اپنی ممبرشپ کی فیس کریڈٹ کارڈ سے ادا کر سکتا ہوں؟
    • لائبریری ممبرشپ پراسیسنگ فیس نقد یا امریکی سفارتخانہ، نئی دہلی کے حق میں قابل ادا بینک ڈرافٹ کی شکل میں قبول کرتی ہے۔ امریکن لائبریری میں کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ بھی فیس ادا کی جاسکتی ہے۔
  • میں بیک وقت کتنی چیزیں (آئیٹم) مستعار لے سکتا ہوں؟
    • بطور ممبر آپ چار کتابیں چار ہفتوں کیلئے دو رسائل دو ہفتوں کیلئے، دو ڈی وی ڈی دو ہفتوں کیلئے اور دو سی ڈی دو ہفتوں کیلئے مستعار لے سکتے ہیں۔
  • کیا مجھے مواد مستعار لینے کیلئے اپنا کارڈ اپنے ساتھ رکھنا ہوگا؟
    • اگر آپ اپنا کارڈ لانا بھول جاتے ہیں تو اپنا فوٹو شناختی کارڈ پیش کرکے مواد مستعار لے سکتے ہیں۔ تیز رفتار مستعار عمل کیلئے ہم آپکو لائبریری کارڈ ساتھ لانے کا مشورہ دیںگے۔
  • اگر میرا لائبریری کارڈ گم ہو جائے تو کیا ہوگا؟
    • گمشدہ یا مسروقہ لائبریری کارڈ کی اطلاع لائبریری کو جلد از جلد دیں تاکہ دوسروں کو آپکے اکائونٹ سے مواد لیجانے سے روکا جاسکے۔ جبتک کہ کارڈ کی گمشدگی کی اطلاع ہمیں نہیں دی جاتی، اس سے مستعار لی گئی عیزوں کیلئے آپ خود ذمہ دار ہوںگے۔  اگلی بار جب آپ لائبریری آئیں گے، عملہ آپکو ایک عوضی کارڈ جاری کر سکتا ہے۔ ڈپلیکیٹ کارڈ کیلئے پراسیسنگ فیس 50 روپے ہے۔
  • میں اپنے کارڈ پر آئیٹم کی تجدید کیسے کرا سکتا ہوں؟
    • آپ لائبریری کیٹلاگ (amlibindia.state.gov) میں ‘مائی لائبریری اکائونٹ‘ بٹن کے ذریعہ مستعار لی گئی چیزوں کی تجدید کر سکتے ہیں۔ آپکے اکائونٹ پر جاری کتابوں کی تجدید موجودہ مقرر تاریخ سے مزید دو ہفتوں کیلئے یا زائدالمعیاد چیزوں کے معاملے میں گزارش پیش کرنے کی تاریخ سے دو ہفتوں کیلئے تجدید کی جائے گی۔ براہ کرم نئی مقررہ تاریخ یاد رکھیں۔ جن کتابوں کی مانگ نہیں ہے، اُنکی تین بار تجدید کی جاسکتی ہے۔ وہ کتاب جسے کسی نے ریزرو کرا دیا ہے، اسکی تجدید نہیں کی جائے گی۔ بین لائبریری مستعار پر لئے گئے ڈی وی ڈی/جرائد اور کتابوں کی تجدید نہیں کی جائیگی۔

    آپ ہمیں 23472119 پر فون کرکے یا libdel@state.gov پر ای میل بھیج کر بھی تجدید کرا سکتے ہیں۔

  • زائدالمیعاد کا جرمانہ کتنا ہے؟
    • زائد المعیاد جرمانہ ایک روپیہ فی آئٹم یومیہ ہے۔ ڈی وی ڈی کیلئے زائد المعیاد جرمانہ فی ڈی وی ڈی پانچ روپے یومیہ ہے۔
  • مستعار مواد اگر گم ہو جائے تو کیا کرنا ہوگا؟
    • اگر لائبریری سے مستعار لحا گیا مواد گم ہوجائے ممبر کو اسکی قیمت ادا کرنا ہوگی۔ لائبریری گمشدہ مواد (کتاب/جریدہ/ڈی وی ڈی) کے عوض مواد ( کتاب/جریدہ/ڈی وی ڈی) قبول نہیں کریگی۔
    • اگر مواد ایسی مسخ شدہ حالت میں واپس کیا جاتا ہیکہ اُسے کلیکشن سے ہٹانے کی ضرورت پڑے، تو اسے گمشدہ مواد کے بطور سمجھا جائیگا۔
  • کیا میں گھر بیٹھے لائبریری خدمات کا استعمال کرسکتا ہوں؟
    • آپ اپنا لائبریری اکائونٹ http://amlibindia.state.gov پر آن لائن لاگن کرکے لائبریری کیٹلاگ دیکھ سکتے ہیں۔ آپ اپنی مستعار لی ہوئی کتابوں کی آن لائن تجدید کرا سکتے ہیں تا کوئی کتاب ریزرو کر سکتے ہیں۔
  • لائبریری کے آن لائن نظام کے ذریعہ وہ دیگر خدمات کیا ہیں جنسے استفادہ کر سکتا ہوں؟
    • لائبریری سے مستعار لی گئی کتابوں کی تجدید اور کتابیں اپنے لئے محفوظ کرانے کے علاوہ آپ لائبریری مواد کی اپنی فہرست (مائی لسٹ) تیار کر سکتے ہیں اور مستقبل میں استعمال کیلئے اس فہرست کو محفوظ کر سکتے ہیں۔
  • میں امریکن لائبریری دہلی کا ممبر ہوں۔ میں ہندوستان کے دوسرے میٹرو میں منتقل ہونے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ کیا میں ہندوستان میں دیگر تین امریکن لائبریریوں میں سے کسی میں اپنے کارڈ کا استعمال کر سکتا ہوں؟
    • اگر آپ مختصر مدت کیلئے جارہے ہیں تو آپ لائبریری میں مطالعہ اور انٹرنیٹ کا استعمال کرنے کیلئے ہماری نئی دہلی لائبریری کا کارڈ استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپکا ارادہ طویل قیام کا ہے تو اپنی ہوم لائبریری سے گزارش کریں کہ آپکی ممبرشپ اُس لائبریری کو منتقل کردی جائے جہاں آپ جارہے ہیں۔
  • کیا میں اپنے امریکن لائبریری کارڈ کا استعمال دوسرے ممالک میں کرسکتا ہوں؟
    • نہیں، آپ ہندوستان سے باہر واقع امریکن لائبریریوں میں اپنے کارڈ کا استعمال نہیں کر سکتے۔
  • لائبریری میں کتابیں کس طرح رکھی گئی ہیں؟
    • کتابیں ڈیوی ڈسمل سسٹم کے مطابق شیلف میں رکھی گئی ہیں۔ آپ کتاب کی اسپائن پر درج ڈسمل تعداد کے ذریعہ کتابوں کی جگہ کا پتہ لگا سکتے ہیں۔ اگر آپکو اپنی ضرورت کی کتاب تلاش کرنے میں پریشانی ہو رہی ہو تو آپ ریفرنس لائبریرین کی مدد لے سکتے ہیں۔
  • کیا لائبریری وہ کتاب خرید سکتی ہے جسے میں امریکہ سے منگانا چاہتا ہوں؟
    • ہم کتابیں فروخت نہیں کرتے۔ لائبریری دہلی میں واقع اُن کتب فروشوں کی فہرست مہیا کرتی ہے امریکی پبلشروں سے کتابیں خریدنے کیلئے جانے جاتے ہیں۔ ممکنہ مدد کیلئے ریفرنس ڈیسک سے بات کریں۔ لیکن اگر آپ لائبریری کے کلیکشن میں کوئی مخصوص کتاب شامل کرانا چاہتے ہیں تو ای میل یا ریفرنس ڈیسک کے توسط سے اپنا مشورہ پیش کر سکتے ہیں۔
  • میں آئندہ پروگراموں کے متعلق معلومات کیلئے امریکن لائبریری/امریکن سینٹر کی میلنگ لسٹ میں کس طرح اپنا نام شامل یا خارج کرا سکتا ہوں؟
  • کیا میں لائبریری میں انٹرنیٹ رسائی کیلئے اپنا انٹرنیٹ فعال آلہ یا لیپ ٹاپ لا سکتا ہوں؟
    آپکا خیرمقدم ہے آپ یہاں تشریف لائیں، ورک اسٹیشنوں پر انٹرنیٹ استعمال کریں اور وائی فائی استعمال کریں۔ لیکن الیکٹرانک خدمات کا استعمال صرف رجسٹرڈ ممبران ہی کر سکتے ہیں۔
  • اگر کوئی سوال ہے تو میں کس سے پوچھوں؟
    • پوچھ تاچھ کیلئے ریفرنس ڈیسک ایک رابطہ مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔ لائبریری مواد کہاں ہے یہ پتہ لگانے اور تلاش میں مدد کیلئے ریفرنس لائبریرین سے بات کریں۔ آپ ہمارا آن لائن Request Form پُر کر سکتے ہیں یا 91 11 23472115, 234721216 پر فون کر سکتے ہیں یا emaillibdel@state.gov پر ای میل کر سکتے ہیں۔
  • کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہیکہ کسی موضوع پر تحقیق کیسے کی جاتی ہے؟
    • ہاں، لائبریری میں اسٹاف ہے جو آپکے موضوع کیلئے انتہائی مفید پرنٹ اور وسائل سے آپکو روبرو کرا سکتا ہے۔ اگر آپ اس قسم کی انفرادی مدد لینا چاہتے ہیں تو ریفرنس ڈیسک سے بات کریں اور وہاں موجود اسٹاف آپکو مناسب وسائل سے واقف کرا دیگا۔
  • میرے لئے کیا کیا الکٹرانک وسائل دستیاب ہیں؟
    • لائبریری آپکی تحقیق میں آپکی مدد کرنے کیلئے آن لائن ڈیٹا بیس اور سی ڈی روم ڈیٹا بیس کی کئی سیریز سبسکرائب کرتی ہے۔ لائبریری ایبسکوہوسٹ، پرو کوئسٹ، فیکٹیوا، لیکسس نیکسس اور جے اسٹور اور گیل ڈیٹا بیس سبسکرائب کرتی ہے۔ تاہم ذہن نشیں رہے کہ لائبریری کے ورک اسٹیشنوں پر منتخب ڈیٹا بیس تک رسائی صرف ممبروں کیلئے ہی ہے۔ ممکنہ مدد کیلئے براہ کرم ریفرنس ڈیسک سے رابطہ کریں۔
  • میں امریکی ویزا کیلئے کیسے اپلائی کروں؟
    • امریکن لائبریری ویزا سے متعلق پوچھ تاچھ نہیں ہینڈل کرتی۔ اس سلسلے میں براہ کرم امریکی سفارتخانہ کے قونصلر سیکشن سے 24198000 پر رابطہ کریں یا info@usief.org.in پر ای میل کریں یا ویزا پیج دیکھیں۔
  • کیا لائبریری میں طلباء کیلئے کوئی صلاح کار ہے جو امریکہ میں یونیورسٹیوں اور کورسز کے بارے میں معلومات سے میری مدد کر سکے ؟
    • لائبریری میں کوئی اسٹوڈنٹ ایڈوازر نہیں ہے تاہم ہمارے پاس یونیورسٹیوں اور اسکالرشپ کی ڈائرکٹری ہے جس سے آپ اپنی مطلوبہ جانکاری کیلئے رجوع ہو سکتے ہیں۔ کسی اسٹوڈنٹ صلاحکار سے ملنے کیلئے آپ یونائٹیڈ اسٹیٹس انڈیا ایجوکیشنل فائونڈیشن (یو ایس آئی ای ایف) جا سکتے ہیں۔ یو ایس آئی ای ایف کا فون نمبر 42090909 ہے۔ آپ  پر ای میل بھی کر سکتے ہیں یا www.usief.org.in پر اُن سے مل سکتے ہیں۔