- جائزہ
- ممبرشپ
- کلیکشن اور وسائل
- ای لائبریری یو ایس اے
- سٹرڈے میٹنی
- عمومی سوالات
امریکن لائبریری چنئی میں خوش آمدید
چنئی میں امریکی قونصلیٹ جنرل نئی امریکی لائبریری میں آپ کا خیر مقدم کرتا ہے! 1947 ء میں اپنے قیام کے بعد، اس لائبریری نے امریکہ اور جنوبی بھارت کے عوام کے درمیان رشتے میں ایک خاص کردار ادا کیا ہے۔ خطے میں بہت سے لوگوں نے امریکن لائبریری سے وابستہ اپنی یادیں ہمارے ساتھ شیئر کی ہیں ۔۔ کہ اس لائبریری نے انہیں کیسے ترغیب دی، معلومات فراہم کیں اور ان کو چیلنج کیا۔ نئی لائبریری جنوبی بھارتیوں کی نئی نسل کے لئے اس روایت کو جاری رکھنے اور اپنے پرانے دوستوں کا پھر خیر مقدم کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔ جس طرح امریکہ۔بھارت پارٹنرشپ نئی سطح پر پہنچ چکی ہے، امریکن لائبریری نے بھی ارتقائی مراحل طے کئے ہیں۔ پروگراموں کے انعقاد کے لئے ایک نیی جگہ، ویڈیو دیکھنے کے لئے مقامات، آن لائن بوتھ اور بہت کچھ کے ساتھ، لائبریری 21 ویں صدی میں داخل ہو گئی ہے۔