تعلیم اور ثقافت

امریکی مشن کا شعبہ ثقافتی امور بھارت کے عوام کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مضبوط کرنے کی امریکی حکومت کی کوششوں کی نگرانی کرتا ہے۔ ہم اسپیکر پروگراموں؛ تعلیمی، ثقافتی اور پیشہ ورانہ تبادلوں؛ سابق طلبہ برادری کے ساتھ کام کرنے؛ اعلی تعلیم کو فروغ دینے؛ ثقافت کا تحفظ کرنے؛ انگریزی اساتذہ کی تربیت دینے؛ اور غیر منافع بخش تنظیموں کو منتخب گرانٹ دینے کے ذریعے ایسا کرتے ہیں۔ خوش قسمتی سے بھارت میں متعدد امریکی مقامات موجود ہیں اور کئی تو فروغ پذیر بڑے شہروں (نئی دہلی، کولکتہ، چنئی) میں ہیں جہاں بھارت کے لوگ امریکہ کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں، امریکیوں کے ساتھ کسی سرگرمی میں شریک ہو سکتے ہیں، اور اس اہم دو طرفہ رشتے کی ترقی میں مدد کرسکتے ہیں۔