غیرممالک میں سلامتی کے لیے مشاورتی کونسل

مشاورتی کونسل برائے بیرون ملک محافظت (او ایس اے سی) کا قیام 1985 میں وفاقی مشاورتی کمیٹی قانون کے تحت عمل میں آیا، جسکا مقصد محکمہ خارجہ ریاستہائے متحدہ امریکہ اوردنیا بھر میں امریکی نجی شعبے کے مفادات کےبیچ سلامتی سے متعلق تعاون کو فروغ دینا تھا۔ او ایس اے سی ترقی کرتے ہوئے ایک کامیاب جوائنٹ وینچر بن گیا جس کے ذریعہ امریکی کمپنیاں اور تنظیمیں ایسے وسائل حاصل کر تی ہیں جن کی ضرورت اُنہیں غیر ملکی ماحول میں سلامتی سے متعلق مسائل سے نمٹنے میں ہوتی ہے۔

او ایس اے سی مؤثر تعاون کوفروغ دینے کا کام کرتا ہے۔ یہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے نجی شعبے کو تحفظاتی مسائل کی بہتر پیش بینی میں مدد دیتا ہے، جن میں خطرات کی شناخت اور ان پر نظر رکھنا شامل ہے، خصوصا وہ جو نجی شعبے کے اہلکاروں، اداروں، سرمایہ کاری، مفادات، اور دانشورانہ ملکیت کو نشانہ بناتے ہیں۔

او ایس اے سی بروقت اور لائق اقدام سلامتی اطلاعات فراہم کرنے کے علاوہ نئے بازاروں کی ترقی میں بھی موجودہ و آئندہ کے سلامتی ماحول کے درست تخمینے کے ساتھ مدد کرتا ہے۔ اس ضمانت کے ساتھ کہ نازک سلامتی اطلاعات ضرورت مندوں کو بر وقت ملیں اور بر وقت ملیں۔ او ایس اے سی بیرون ملک تیزی سے ابھرتے ہوئے تحفظاتی چیلنجوں سے متعلق سوالات کا ماہرانہ تجزیے کیساتھ جواب دینے کیلئے 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن دستیاب ہے۔

نئی دہلی کا او ایس اے سی چیپٹر انتہائی فعال ہے جو تواتر کے ساتھ بات چیت کرتی ہے اور ہر تین مہینے پر میٹنگ کرتی ہے۔ اگر آپ اطلاع یا شمولیت چاہتے ہیں تو براہ مہربانی رابطہ کریں: او ایس اے سی میل باکس ۔۔ OSACNewDelhi@state.gov.

مزید اطلاعات یا شمولیت کیلئے دیکھیں  www.OSAC.gov