کاروبار کا آغاز کرنا

اس صفحہ پر آپکے لئے امریکہ میں سرمایہ کاری کے بارے میں سوچ رہی ہندوستانی کمپنیوں کیلئے دستیاب وسائل کی فوری تفصیل اور کاروبار شروع کرنے کے کچھ مشورے پیش ہیں۔

امریکہ میں سرمایہ کاری کرنا 

صدر اوباما نے امریکہ کو دنیا کے اعلیٰ تجارتی مقام کے بطور نمایاں کرنے وفاقی سطح کے پروگراموں اور تجارتی سرمایہ کاری سے متعلق خدمات تک آسان رسائی فراہم کرنے کیلئے SelectUSA پروگرام کا آغاز کیا۔ SelectUSA امریکہ میں اقتصادی ترقی کی سب سے بڑی منتظم ہماری ریاستوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔

آغاز کریں

یہاں کچھ عملی اقدامات ہیں جن پر امکانی سرمایہ کاروں کو امریکی حکومت کی خدمات کا بہترین استعمال کرنے کیلئے عمل کرنا چاہئے۔

امریکہ میں سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں عام معلومات کیلئے ویب سائٹ SelectUSA.gov ملاحظہ کریں۔ SelectUSA اُن متعدد فائدوں کو نمایاں کرتا ہے جنہیں امریکہ تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے بطور ایک مقام پیش کرتا ہے۔ امریکہ، ایک وسیع گھریلو بازار سے لیکر شفاف قانونی نظام اور دنیا کی انتہائی اختراعی کمپنیوں تک، تجارت کی ایک معقول جگہ ہے۔ ویب سائٹ پر آپ مختلف ریاستوں اور خطوں کے ذریعہ پیش کی جانے والی تجارتی ترغیبات ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

اپنی دلچسپیوں اور ضروریات پر تبادلہ خیال کیلئے ہم سےامریکی سفارتخانہ میں رابطہ کریں۔

ریاستی حکومت کے وسائل کے بارے میں مزید جاننے کیلئے بیرون ملک ریاستی دفاتر کے ایسو سی ایشن کے قریبی دفتر سے رابطہ کریں۔

ویزے  

بزنس ویزے کے بارے میں تفصیلی جانکاری آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔