کاروبار کا آغاز کرنا

ایشیا میں دوسرے سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے بازار ہندوستان میں کاروبار کرنا

ایک ارب سے زیادہ آبادی والا ہندوستانی بازار امریکی برآمد کاروں کیلئے صحیح مصنوعات، خدمات اور ذمہ داریوں کے ساتھ منافع بخش اور متنوع مواقع فراہم کرتا ہے۔ ہندوستان کی توانائی، ماحولیات، صحت، اعلی ڈکنالوجی، بنیادی ڈھانچے، نقل وحمل اور دفاع جیسے اہم شعبوں میں سازوسامان اور خدمات کی ضروریات وسط مدت میں دسیوں ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی، کیونکہ ہندوستانی معیشت میں مزید وسعت و عالم گیریت آرہی ہے۔ تازہ ترین دستیاب اعداد و شمار کے حساب سے، مالی سال 15-2014 میں ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار کی نمو 7.3 فیصد تھی۔ حکومت کی آزاد پالیسیوں کے جاری رہنے کی امید کی وجہ سے، ہندوستان کے پاس اگلے چند برس تک پائیدار اعلی نمو کے برقرار رکھنے کی صلاحیت ہے، لہذا امریکی کمپنیوں کو ابھرتے ہوئے ہندوستانی بازار میں اترنے کے مواقع کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔

 امریکہ، ہند تجارت

ہندوستان میں امریکی برآمدات، 2014 میں: 37.2 بلین ڈالر

ہندوستان سے درآمدات، 2014 میں: 65.7 بلین ڈالر

کُل دو طرفہ تجارت 2014 میں (اشیا اور خدمات): 103 بلین ڈالر

کُل تجارت: کُل دو طرفہ تجارت، 2014 میں  103 بلین ڈالر تھی، 2013 کے مقابلے 6.5 فیصدی کا اضافہ

 ہندوستان میں امریکی برآمدات 2014 میں بڑھ کر 37.2 بلین ڈالر ہوگئی، یعنی گزشتہ سال کے مقابلہ 4.3 فیصدی کا اضا

ہندوستان سے درآمدات 2014 میں بڑھ کر 65.7 بلین ڈالر ہوگئیں، گزشتہ سال کے مقابلہ 7.7 فیصد کا اضافہ کنٹری کاروباری گائیڈ

انڈیا کنٹری کمرشیل  گائیڈ (سی سی جی) ہندوستان میں برآمد و سرمایہ کاری کیلئے کوشاں امریکی کاروباریوں کیلئے ایک بڑا ہی کارآمد نقطہ آغاز فراہم کرتی ہے۔ سی سی جی، ہندوستان میں امریکی سفارتخانہ کی ایک ملک گیر دستاویز کے بطور تیار کی جاتی ہے، اور یہ ہر سال شائع کی جاتی ہے۔ یہ ہندوستان کے اقتصادی رجحانات و نظریات، سیاسی ماحول، تجارتی ضوابط، رواج و معیارات، تجارتی سفر، اور اقتصادی وتجارتی اعدادوشمار کے بارے میں خبر دیتی ہے۔ یہ ہندوستان میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کی مصنوعات و خدمات کی تجارت، ریاستہائے متحدہ امریکہ کی برآمدات و سرمایہ کاری کیلئے سربرآوردہ ہندوستانی صنعتی شعبوں، ریاستہائے متحدہ امریکہ کے برآمدکاروں کو مال فراہم کرنے والی تجارت و منصوبوں، اور ہندوستان و ریاستہائے متحدہ امریکہ کے کاروباری رابطوں کے متعلق بھی معلومات مہیا کرتی ہے۔

کسی مخصوص صنعت کے متعلق مزید معلومات کیلئے براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں۔

زراعت سے متعلق کاروبار

ہندوستان میں کاروبار کیسے کریں

ہندوستان درآمد شدہ خوراک مصنوعات کیلئے چھوٹا لیکن بڑھتا ہوا بازار ہے۔ خوراک برآمد کاروں کو اونچی نرخ، کچھ مصنوعات پر موثر پابندیوں اور گھریلو مصنوعات سازوں سے مضبوط مقابلہ آرائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم مخصوص مصنوعات کیلئے  مواقع ابھر رہے ہیں۔ نوجوان اور اونچی آمدنی والے صارفین پروسیس شدہ خوراک استعمال کرنے، باہر کھانا کھانے اور غیر ملکی کھانوں کی طرف تیزی سے مائل ہورہے ہیں۔ اسکے علاوہ ہندوستان کا چھوٹا جدید خوردہ سیکٹر حالیہ برسوں میں وسیع ہوا ہے۔ پیشہ ور درآمد کاروں کا ایک طبقہ بھی سامنے آیا ہے جو خوراک میں کاروبار کے بجائے برانڈوں کو منتظم کرنا چاہتا ہے، اور ہندوستانی درآمد کار عموماً نئے مصنوعات کی تلاش میں بڑے بین الاقوامی خوراک میلوں میں شرکت کرتے ہیں۔ یو ایس ڈی اے نے ہندوستان میں ایک سالانہ خوراک میلے کی توثیق کی ہے۔ برآمدکار جو ہندوستانی بازار میں مجودگی درج کرانا چاہتے ہیں انہیں پہلے یہ طے کرنا چاہئے کہ آیا بازار میں پروڈکٹ کی رسائی ہے، اور پھر تحمل سے کام لینے، چھوٹے پیمانے پر کام شروع کرنے اور مصنوعات پر خصوصی لیبل لگانے کی ضروریات پر عمل کرنے کیلئے تیار رہیں۔

اہم رپورٹس:

ایکسپورٹر گائیڈ 2014 (PDF 1 MB)

خوراک کی پروسیسنگ اجزائے ترکیبی (PDF 652 KB)

 خوراک سروس: ہوٹل، ریستوراں، ادارہ جاتی 2014 (PDF 378 KB)

 خوردہ خوراک 2014 (PDF 556 KB)

ہندوستان میں خوراک و زراعت کے ٹریڈ شوز برائے 2015 (PDF 654 KB)

زرعی اور زرعی کاروبار کے صلاح کار ۔۔ 2014 (PDF 342 KB)

آن لائن گروسری ریٹیل کا ابھرنا (PDF 706 KB)

ہندوستان میں کمرشیل لاء کمپنیوں کی فہرست 2014 (PDF 282 KB)

ہندوستان کے کوئک سروس ریسٹورنٹ سیکٹر سے متعلق تازہ معلومات (PDF 282 KB)

امپورٹنگ ٹریڈ شوز سیمپلس کیلئے نئی ہدایات (PDF 148 KB)

ہندوستانی جغرافیائی انڈیکیٹرس برائے خوراک (PDF 225 KB)

خوراک و زراعت کی درآمات سے متعلق ضابطے اور معیارات ۔۔ تفصیلات (PDF 815 KB)

FAIRS ایکسپورٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ 2014 (PDF 251 KB)