زراعت سے متعلق عموماً پوچھے جانے والے سوالات
میں ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے یا کسی تیسرے ملک میں تجارت کرنے کیلئے کسی ہندوستانی فرم کے ساتھ شریک ہونا چاہتا ہوں۔ ہندوستان میں سرمایہ کاری پر بندشیں اور عام تجارتی ماحول کے بارے میں معلومات کہاں مل سکتی ہیں؟
ہندوستانی معیشت زیادہ تر آزاد ہے، تاہم سرمایہ کاروں کو یہ جاننے کیلئے کہ کن صنعتوں میں سرمایہ کاری سے قبل حکومتی منظوری کی ضرورت ہوتی ہے، ہندوستان کے بارے میں محکمہ خارجہ کے انوسٹمنٹ کلائمیٹ اسٹیٹمنٹ کا بغور معائنہ کرنا چاہئے۔ امریکہ کی طرح نئی تجارتی شروعات اور سرمایہ کاری قومی اور ریاستی حکومت دونوں سطحوں پر ضابطوں کے تحت ہوتی ہیں۔ امریکہ کی طرح الگ الگ ریاستوں کے ضابطے مختلف ہوتے ہیں۔
ہندوستان کیا درآمد اور برآمد کرتا ہے؟
ہندوستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے جسمیں تسلسل سے یہاں تک کہ عالمی مالی بحران کے دوران بھی زائد از چھ فیصد نمو ہوئی ہے۔ ہندوستان ٹیکسٹائل کے سامان، جواہرات اور زیورات، کیمیکل، چمڑے سے بنے سامان جیسی اشیا برآد کرتا ہے۔ اسی طرح ہندوستانی درآمدات کے سب سے بڑے زمروں میں خام تیل، مشینیںگ جواہرات، کھاد اور کیمیکل شامل ہیں۔ ہندوستان کی درآمدات اور برآمدات سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں زیادہ جانکاری کیلئے حکومت اپنے محکمہ تجارت کی ویب سائٹ پر اعداد و شمار پوسٹ کرتی ہے۔
ہندوستان کا فارن انوسٹمنٹ پروموشن بورڈ کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟
منضبط شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے حکومتی منظوری کی ضرورت ہوتی ہے۔ خزانے اور تجارت کی وزارتیں (امریکی محکمہ ٹریزری اور کامرس کے مساوی) سرمایہ کاری کی منظوری دینے والے فارن انوسٹمنٹ پروموشن بورڈ کی مشترکہ طور پر رہنمائی کرتی ہیں۔ معیشت کے کن شعبوں میں حکومتی منظوری لازمی ہے، اس بارے میں زیادہ جانکاری کیلئے Investment Climate Statement دیکھیں یا FIPB کی ویب سائٹ سے رجوع ہوں۔
کیا ایسا کوئی نظام ہے جسکے ذریعہ اوورسیز پرائیوٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن (او پی آئی سی) پروجیکٹوں سے متاثرہ برادریاں ماحولیاتی یا سماجی خطرات کے بارے میں خدشات بلند کر سکتی ہیں، اور کیا ان خدشات کو دور کیا جاتا ہے؟
اوورسیز پرائیوٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن (او پی آئی سی) کے تحت دفتر احتساب، ماحولیاتی یا سماجی خدشات اور ماحولیاتی اثرات، حقوق انسانی، مقامی حقوق اور مزدوروں کے حقوں جیسے معاملات سمیت او پی آئی سی کے حمایت کردہ پروجیکٹوں کے دوران ابھرنے والے تنازعات حل کرتا ہے۔ کمیونٹی گائیڈ (PDF) اور پرائیوٹ سیکٹر گائیڈ (PDF) میں یا دفتر احتساب کی ویب سائٹ پر آپکو زیادہ جانکاری مل سکتی ہے۔
کیا ہندوستان حقوق املاک دانشورانہ کو موثر تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جیسا کہ امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر کی 2012 کی خصوصی 301 رپورٹ میں بتایا گیا ہے، ہندوستان نے 2011 میں حقوق املاک دانشورانہ کے تحفظ اور نفاذ کے سلسلے میں محدود پیش رفت کی ہے، اور اسکا قانونی ڈھانچہ اور نفاذ کا نظام کمزور ہے۔
براہ کرم نوٹ فرمائیں: Export.gov کو بہت سارے سوالات موصول ہوتے ہیں۔ یہاں آپکو کارآمد زمروں میں عموماً پوچھے جانے والے سوالات ملیں گے۔ اگر آپ اپنے سوال کا جواب ہنوز نہیں پا سکے ہیں تو برائے مہربانی ہم سے رابطہ کریں تاکہ ہم آپکی مزید مدد کر سکیں۔