اقتصادی اعداد و شمار اور رپورٹیں

رپورٹس اور وسائل

ہندوستانی بازار پر تحقیق

ہندوستان میں امریکی سفارتخانہ میں واقع امریکی تجارتی خدمات اور امریکی حکومت کی دیگر ایجنسیاں آپکو ہندوستانی بازاروں میں مسابقہ اورکامیابی کیلئے بازار کی تازہ ترین اطلاعات فراہم کرتی ہیں۔ ان معلومات کا بھر پور فائدہ اٹھائیں۔

کمرشیل سروس انڈیا امریکی برآمدات کیلئے اچھے امکانات پر مبنی ہندوستانی بازار کے کلیدی شعبوں پر رپورٹ تیار کرتا ہے  جسمیں اعداد و شمار اور تجزیے شامل ہوتے ہیں۔ امریکی برآمد کاروں کیلئے ان آسان اور جامع رپورٹوں سے منڈی کے اہم پہلوئوں کو سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔

بازار کے متعلق ہماری تمام تحقیقات امریکی حکومت کے ایکسپورٹ  پورٹل پر رجسٹرڈ صارفین کیلئے مفت دستیاب ہیں، صرف لاگ ان کریں اور پڑھیں۔

اگر آپ Export.gov برادری میں شامل نہیں ہیں تو ابھی رجسٹر کریں اور بازارکی ساری اطلاعات تک رسائی حاصل کریں جو کہ وفاقی حکومت کی پیش کردہ ہیں، یا خصوصی مضامین، تجارتی تقریبات اور بازار سے متعلق نئی اطلاعات کی تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کریں۔

بازار کے بارے میں مخصوص ریسرچ بھی مفت
کمرشیل سروس انڈیا  بازار کے بارے میں مخصوص ریسرچ بھی مفت فراہم کرتا ہے۔ ہندوستان کے بارے میں آپکو مطلوب معلومات بوقت ضرورت مل جائیں گی۔ مزید اطلاعات کیلئے یہاں کلک کریں۔