ایشیا میں دوسرے سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے بازار ہندوستان میں کاروبار کرنا
ایک ارب سے زیادہ آبادی والا ہندوستانی بازار امریکی برآمد کاروں کیلئے صحیح مصنوعات، خدمات اور ذمہ داریوں کے ساتھ منافع بخش اور متنوع مواقع فراہم کرتا ہے۔ ہندوستان کی توانائی، ماحولیات، صحت، اعلی ڈکنالوجی، بنیادی ڈھانچے، نقل وحمل اور دفاع جیسے اہم شعبوں میں سازوسامان اور خدمات کی ضروریات وسط مدت میں دسیوں ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی، کیونکہ ہندوستانی معیشت میں مزید وسعت و عالم گیریت آرہی ہے۔ تازہ ترین دستیاب اعداد و شمار کے حساب سے، مالی سال 15-2014 میں ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار کی نمو 7.3 فیصد تھی۔ حکومت کی آزاد پالیسیوں کے جاری رہنے کی امید کی وجہ سے، ہندوستان کے پاس اگلے چند برس تک پائیدار اعلی نمو کے برقرار رکھنے کی صلاحیت ہے، لہذا امریکی کمپنیوں کو ابھرتے ہوئے ہندوستانی بازار میں اترنے کے مواقع کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔
امریکہ، ہند تجارت
ہندوستان میں امریکی برآمدات، 2014 میں: 37.2 بلین ڈالر
ہندوستان سے درآمدات، 2014 میں: 65.7 بلین ڈالر
کُل دو طرفہ تجارت 2014 میں (اشیا اور خدمات): 103 بلین ڈالر
- کُل تجارت: کُل دو طرفہ تجارت، 2014 میں 103 بلین ڈالر تھی، 2013 کے مقابلے 6.5 فیصدی کا اضافہ
- ہندوستان میں امریکی برآمدات 2014 میں بڑھ کر 37.2 بلین ڈالر ہوگئی، یعنی گزشتہ سال کے مقابلہ 4.3 فیصدی کا اضافہ
- ہندوستان سے درآمدات 2014 میں بڑھ کر 65.7 بلین ڈالر ہوگئیں، گزشتہ سال کے مقابلہ 7.7 فیصد کا اضافہ
کنٹری کاروباری گائیڈ
انڈیا کنٹری کمرشیل گائیڈ (سی سی جی) ہندوستان میں برآمد و سرمایہ کاری کیلئے کوشاں امریکی کاروباریوں کیلئے ایک بڑا ہی کارآمد نقطہ آغاز فراہم کرتی ہے۔ سی سی جی، ہندوستان میں امریکی سفارتخانہ کی ایک ملک گیر دستاویز کے بطور تیار کی جاتی ہے، اور یہ ہر سال شائع کی جاتی ہے۔ یہ ہندوستان کے اقتصادی رجحانات و نظریات، سیاسی ماحول، تجارتی ضوابط، رواج و معیارات، تجارتی سفر، اور اقتصادی وتجارتی اعدادوشمار کے بارے میں خبر دیتی ہے۔ یہ ہندوستان میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کی مصنوعات و خدمات کی تجارت، ریاستہائے متحدہ امریکہ کی برآمدات و سرمایہ کاری کیلئے سربرآوردہ ہندوستانی صنعتی شعبوں، ریاستہائے متحدہ امریکہ کے برآمدکاروں کو مال فراہم کرنے والی تجارت و منصوبوں، اور ہندوستان و ریاستہائے متحدہ امریکہ کے کاروباری رابطوں کے متعلق بھی معلومات مہیا کرتی ہے۔
کسی مخصوص صنعت کے متعلق مزید معلومات کیلئے براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں۔