زراعت FAQs

اس نے پوچھا سوالات زراعت سے متعلق کاروباری بار بار (FAQs)

درآمد شدہ غذائی مصنوعات کیلئے ہندوستان ایک ابھرتا ہوا بازار ہے۔ کچھ خوردہ فروش براہ راست درآمد کرتے ہیں اور ہم سفارش کرتے ہیں آپ ہندوستان میں تقسیم کا مستحکم نیٹ ورک رکھنے والے ایک بھروسہ مند درآمد کار کی تلاش کریں۔ محصولات کی شرح اونچی ہے اور کئی امریکی مصنوعات کی بازار میں رسائی نہیں ہے. آپ ہندوستانی غذائی نمائشوں میں USDA کے منظور شدہ پویلینوں میں شرکت پر بھی غور کر سکتے ہیں یا صوبائی اورعلاقائی تجارتی گروپوں کے ذریعہ منعقدہ خریداروں کے مشن میں شرکت کر سکتے ہیں۔ پس منظر کی معلومات کیلئے ہم آپ کو اپنی سالانہ ایکسپورٹر گائیڈ 2013 (PDF) سے جوڑنا چاہیں گے.

USDA کی بیرون ملک زرعی سروس ممبئی میں انّاپورنا (Annapoorna) خوراک نمائش کی توثیق کرتی ہے. 2014 میں 42 ستمبر سے6 2 ستمبر تک جاری رہنے والی اس نمائش میں امریکی پویلین کا حصّہ بننے کیلئے ہمیں آپ کی کمپنی کو مدعو کرنے میں بیحد خوشی ہے۔ ہمارا ماننا ہیکہ اناپورنا‘ نمائش میں شرکت کرنے والے ممکنہ خوراک، مشروبات اور مہمان نوازی سے متعلق خریداروں کے روبرو آپ کی مصنوعات کو متعارف کرانے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرا کر ہندوستانی بازار میں آپ کی کمپنی کی موجودگی کو مستحکم کرنے کا ایک شاندار موقع فراھم کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لئے برائے مہربانی اپنے سوالات agnewdelhi@fas.usda.gov  پرای میل  کریں.

ایک تخمینے کے مطابق ہندوستان میں ابھی خوردہ کی 3,000 جدید  دکانیں ہیں جو 1995 میں محض 200 تھیں. حالانکہ یہ کمپنیاں‘ رئیل اسٹیٹ کی اونچی قیمتوں سے لیکر مہنگی اور مشکل سپلائی چین تک‘ مختلف چیلنجوں کا سامنا کرتی ہیں تاہم ان میں سے اکثر نے اپنی کارکردگیوں کا دائرہ بڑھایا ہے۔ ہماری رپورٹ ریٹیل فوڈس (PDF) مستقبل میں اس صنعت کی ترقی کا اندازہ کرنے کی غرض سے ہندوستان میں جدید خوردہ چین کی تعداد کے بارے میں ایک خط بنیاد فراہم کرتی ہے۔

مویشی اور پودے کی جانچ سے متعلق سروس(APHIS) پھلوں اور سبزیوں کی صحت سے متعلق معاملات  دیکھتا ہے . پروڈکٹ سے متعلق جانکاری کے لئے برائے مہربانی یہ صفحہ دیکھیں۔

رآمدات سے متعلق ہندوستان کی ضروریات کے سبب زیادہ تر مویشیوں اور ان سے ماخوذ غذائی مصنوعات پرموثر طریقے سے پابندی عاید ہے۔ ان میں دودھ سے تیار کردہ چیزیں، پولٹری گوشت، بھیڑ اور بکرے کا گوشت، سمندری غذا، سور سے مشتق خوراک اور پالتو جانوروں کی خوراک شامل ہیں. مذہبی اسباب کی بنا پر بڑے جانور کے گوشت پر پابندی ہے. سالانہ ایکسپورٹر گائیڈ 2013 (PDF)  سے رابطہ کریں.

23 مارچ2012  کو ہندوستانی اتھارٹی برائے تحفّظ خوراک و معیارات (ٓایف ایس ایس اے آئی) ’’ٓایف ایس ایس اے آئی کے مجاز افسران کے ذریعہ فوڈ امپورٹ کلیئرنس پراسیس سے متعلق رہنما اصول شائع کیا۔ یہ رہنما خطوط ہندوستان میں خوراک کی درآمدات کیلئے استعمال کئے جانے والے مختلف نوعیت کے پیکیج کیلئے لیبل کی ضروریات کی وضاحت کرتے ہیں۔ یہ رہنما اصول یہاں دستیاب ہیں: گائیڈ  (PDF) لائن  (GAIN Report IN2055)

ہندوستانی اتھارٹی برائے تحفّظ خوراک و معیارات (ٓایف ایس ایس اے آئی) نے ہندوستان میں درآمد کی جانے والی خوراک کے مختلف اقسام کے پیکٹوں پر لیبل کی ضرورتوں سے متعلق تفصیلی رہنما اصول جاری کیا ہے۔ یہ رہنما اصول، ہندوستانی اتھارٹی برائے تحفّظ خوراک و معیارات کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں‘ اور بیک گرائونڈ معلومات کیلئے ہماری GAIN رپورٹ دیکھیں:

Food and Agricultural Import Regulations and Standards -Narrative