یو ایس ڈی اے کے بارے میں

جنوبی ایشیا میں امریکی محکمہ زراعت کی نمائندگی نئی دہلی میں واقع امریکی سفارتخانہ اور ممبئی میں واقع امریکی قونصلیٹ جنرل کے زراعتی امور کے دفاتر کرتے ہیں. ہمارا مقصد امریکی زراعت کے مفادات کی نمائندگی کرنا اور امریکی زرعی پیداوار کے برآمدکاروں کو جنوب ایشیائی ملکوں ہندوستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے بازاروں کا اندازہ کرنے اور انہیں ترقی دینے میں مدد فراھم کرنا ہے. ہم ہندوستانی درآمد کاروں کو انکی مطلوبہ زراعتی پیداوار کیلئے امریکی سپلائر ڈھونڈھنے میں بھی معاونت کرتے ہیں.