یو ایس ٹی ڈی اے نے ہند ۔ بحر الکاہل بزنس فورم 2019 کی میزبانی کی

بنکاک، تھائی لینڈ – امریکی تجارتی اور ترقیاتی ایجنسی نے آج مشرقی ایشیاء سمٹ کے ساتھ ساتھ منعقد ہونے والے ہند ۔ بحر الکاہل بزنس فورم  (آئی پی بی ایف) 2019 کے لئے ایک ہزار سے زیادہ کاروباری اور حکومتی رہنماؤں کا خیرمقدم کیا۔ یو ایس ٹی ڈی اے کے زیر اہتمام اس فورم کی میزبانی امریکی چیمبر آف کامرس، امریکی – آسیان بزنس کونسل، اور تھائی چیمبر آف کامرس کے ساتھ ساتھ امریکی اور تھائی حکومتیں مشترکہ طور پر کررہی ہیں۔

قائم مقام ڈائریکٹر تھامس آر ہارڈی نے کہا، ’’پچیس سال سے زیادہ عرصہ سے، یو ایس ٹی ڈی اے نے ہند ۔ بحر الکاہل خطے میں ایک اہم شراکت دار کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں، جن کے نتیجہ میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو تصور سے تکمیل تک لے جانے کے لئے درکار اہم مدد اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی کی فراہمی کی گئی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’ہند ۔ بحرالکاہل بزنس فورم کی میزبانی امریکی صنعت کی بہترین کارکردگی کے ساتھ ہمارے مستقل تعاون کو اجاگر کرتی ہے اور دنیا کے اس اہم خطے کے مستقبل کے لئے ہماری وابستگی کی توثیق کرتی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں۔۔۔