ٹائیگر ٹرمف مشق

وشاکھاپٹنم، ہندوستان – امریکی بحریہ کے فوجی اور جہازراں امریکی اور ہندوستانی کے درمیان پہلی سہ فوجی مشق ٹائیگر ٹرمف میں شریک ہوکر تاریخ رقم کرنے کیلئے بحری جہاز یو ایس ایس جرمن ٹاؤن (ایل ایس ڈی 42) کے ذریعہ 13 نومبر 2019 کو وشاکھاپٹنم، ہندوستان پہنچے۔ اس مشق سے امریکی اور ہندوستانی افواج کو ایک دوسرے سے سیکھنے اور معلومات کا تبادلہ کرنے کے ساتھ ساتھ ذاتی اور پیشہ ورانہ تعلقات قائم کرنے کا موقع ملا۔

’’اس تاریخی لمحے کا حصہ بننا اور امریکہ اور ہندوستان کے درمیان اس شراکت کیلئے یہاں موجود رہنا میرے لئے قابل اعزاز ہے،‘‘ جرمن ٹاؤن پر سرفیس وارفیئر افسر، امریکی بحری فوجی اینسائن سیموئیل بی جوزف نے کہا۔

مزید پڑھیں