ٹائیگر ٹرمف افتتاحی تقریب میں سفیر کینتھ آئی جسٹر کے ریمارکس

اس عمدہ تعارف اور فوجی شراکت داروں کے اس ممتاز اجتماع سے خطاب کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے آپ کا شکریہ۔

واقعتا یہ ایک خاص دن اور ایک تاریخی واقعہ ہے۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تینوں افواج ۔ بحری، بری و فضائی ۔ کی پہلی مشق ٹائیگر ٹرمف کے افتتاح میں اعانت کرتے ہوئے مجھے بیحد مسرت ہو رہی ہے۔ میرے خیال میں ہم سب اس مشق اور دونوں ملکوں کے درمیان اس شراکت داری کی منفرد اہمیت کی تعریف کرسکتے ہیں۔ امریکی اور ہندوستانی فوجیوں کے مابین مضبوط سطح کا تعاون ہند بحر الکاہل کے خطے میں ہماری سلامتی کی شراکت داری کو بڑھانے کے لئے اہم ہے۔

مزید پڑھیں