میلانیا اور میں عیدالفطر کے موقع پر مسلمانوں کو پرتپاک مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر مسلمان عبادت و استغراق سے عید کا دن مناتے ہیں۔ یہ متبرک دن امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو کم مایہ لوگوں کی مدد، خدا کی ذات پر اپنا ایقان مضبوط بنانے اور عبادت و دوسروں کے ساتھ میل جول کے حوالے سے اپنے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ہم یہ تہوار منانے والے تمام لوگوں کے لیے خوشی اور آسودگی کی امید کرتے ہیں اور ہماری دعا ہے کہ دنیا بھر کے لوگ خدا کی محبت، بخشش اور عنایت کی فراواں رحمتوں سے مستفید ہوں۔
عید مبارک