سکریٹری مائیکل آر. پومپیو کی بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے ساتھ میٹنگ

ترجمان مورگن اورٹاگس کے مطابق وزیر خارجہ مائیکل آر. پومپیو نے پیر کو واشنگٹن ڈی سی میں ہندوستان کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کی۔ سکریٹری پومپیو اور وزیر جے شنکر نے امریکہ اور ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات، کشمیر میں ہونے والی پیش رفت اور تشویش کے عالمی امور سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ضمن میں کامیاب چہار فریقی مشاورتوں کے بعد ایک آزاد اور کھلے ہند بحر الکاہل خطے کے بارے میں ہمارے تکمیلی وژن کو حاصل کرنے کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔