رمضان المبارک کے موقع پر صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کا پیغام

میں رمضان کے مقدس مہینے میں اپنا مذہبی فریضہ انجام دینے والے تمام مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے تہنیت بھیجتا ہوں۔ رمضان پیغمبر حضرت محمد پر قرآن مقدس کے نزول کی یاد دلاتا ہے۔ ہلالی چاند نظر آنے پر مسلمان خاندان اور لوگ باطنی فکر، روحانی تجدید اور عبادت کے مہینے کا آغاز کر کے اس نزول کی تعظیم کریں گے۔

رمضان کے دوران مسلمان سحر سے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں، قرآنی اقتباسات کی تلاوت کرتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ سخاوت اور خیرخواہی پر مبنی نیک افعال انجام دیتے ہیں۔ ایسا کرتے ہوئے وہ اپنی روحانی زندگی میں مقصد سے متعلق تجدیدی احساس پیدا کرتے ہیں اور خدا کے کرم و رحمت کے لیے بھرپور شکرگزاری کرتے ہیں۔

اس مہینے کے دوران ہم سبھی کے پاس خود کو عطا کردہ رحمتوں پر غوروفکر اور ایک دوسرے کے ساتھ ہمدمی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے کام کا موقع ہے۔ رمضان کے جذبے میں ہم سب مل کر ایک مزید ہم آہنگ اور بااخلاق معاشرہ تخلیق کرنے کا مقصد پا سکتے ہیں۔

میرے ساتھ میلانیا بھی امریکہ اور دنیا بھر میں رحمتوں بھرے اس مہینے کی آمد پر مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات بھیجتی ہیں۔