امریکہ میں ہندوستانی طلبا کی تعداد پہلی بار 200,000 سے تجاوز کر گئی

بین الاقوامی تعلیمی تبادلے سے متعلق آج جاری ہونے والی اوپن ڈورز رپورٹ 2019 کے مطابق امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانیوں کی تعداد گذشتہ سال میں تین فیصد اضافے کے ساتھ  202,014 ہوگئی ہے۔ یہ لگاتار چھٹا سال ہے کہ امریکہ میں اعلی تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانیوں کی کل تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

یو ایس انڈیا ایجوکیشنل فاؤنڈیشن (یو ایس آئی ای ایف) میں خطاب کرتے ہوئے، امریکی سفارت خانہ کی قونصلر برائے قونصل امور شریس فلپس نے کہا، ’’ہمارے دونوں ممالک کے درمیان طلبا کے تبادلے اس بنیاد کو مضبوط بنانے میں مدد کرتے ہیں جس پر ہماری اسٹریٹجک شراکت قائم ہے۔ ہندوستانی طلباء ایک اعلی شان تعلیم کی تلاش میں ہیں اور امریکہ اس سرمایہ کاری پر بہترین منافع  پیش کرتا ہے۔

مزید پڑھیں