بنگلورو، 5 مارچ: امریکہ- بھارت خلائی تعاون کو فروغ دینے کیلئے امریکہ کے سائنس ایلچی برائے خلا میجر جنرل چارلس فرینک بولڈن جونیئر 6-7 مارچ 2019 کو بنگلورو کا دورہ کر رہے ہیں۔ امریکی خلائی شٹل کے سابق کمانڈر اور نیشنل ایرونٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے ایڈمنسٹریٹر سرکاری حکام، معلمین، طلباء اور سول سوسائٹی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
میجر جنرل بولڈن نے ایک بیان میں کہا کہ، ’’اب جبکہ ہم خلائی تحقیق و تلاش میں بطور شراکت دار ساتھ مل کر آگے بڑھ رہے ہیں، امریکی اور بھارتی سائنسدانوں اور خلائی انجنیئروں کے درمیان مضبوط تعاون قائم کرنے کیلئے میں ایک بار پھر ہندوستان آنے کا منتظر ہوں۔ میں خاص طور پر طالب علموں اور بچوں کے ساتھ ملاقات کرنے کا منتظر ہوں کہ تاکہ میں انہیں خلا میں پرواز کرنے کا خواب دیکھنے کی ترغیب دے سکوں۔‘‘