نئی دہلی، ممبئی، اور کولکتہ میں امریکن سینٹرز میں آنے والے لیپ ٹاپ کمپیوٹرس یا ٹیبلیٹس نہیں لا سکتے ہیں. 18 مئی 2017 سے نادذ یہ ممانعت نوٹ بکس، کروم بکس، آئی پیڈس، اور میک بکس سمیت سبھی ماڈل کے لیپ ٹاپس اور ٹیبلیٹس پر لاگو ہوگی۔ کسی بھی امریکن سینٹر میں وزیٹرس کے یہ ڈیوائسز اسٹور نہیں کئے جا سکیں گے۔
یاد رکھیں کہ نئی دہلی، ممبئی، اور کولکتہ میں یہ پابندی صرف کمپیوٹرس اور ٹیبلیٹس پر لاگو ہوتی ہے؛ سیلولر فونز اور اسمارٹ فونز کی اجازت ہے۔
چنئی میں امریکن سینٹر میں پہلے سے ہی فونز سمیت تمام اقسام کے الیکٹرانک آلات کی ممانعت ہے۔ چنئی میں پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔