ہندوستان میں عالمی واقعات یا مقامی سرگرمیوں کے ردعمل میں وقفہ وقفہ سے اچانک اور منظم مظاہرے ہوتے رہتے ہیں۔ پُرامن مظاہرے بھی متشدد ہو سکتے ہیں۔ برائے مہربانی ان علاقوں سے گریز کریں جہاں مظاہرے ہو رہے ہیں اور کسی بھی بڑے مجمع کے گرد و نواح میں احتیاط برتیں۔ ازراہِ کرم علاقائی واردات کی تازہ میڈیا کوریج سے با خبر رہیں‘ اپنے اردگرد سے آگاہ رہیں اور ہمہ وقت خود حفاظتی ہوشیاری پر عمل کریں۔
بیرون ملک دورے پر یا رہائش پذیر امریکی شہریوں کااسمارٹ ٹریویلرس انرولمنٹ پروگرام (STEP) میں اندراج ہونا چاہئے۔ ویسے امریکی شہری جن کے لئے انٹرنیٹ دستیاب نہیں وہ براہ راست امریکی سفارت خانے یا اپنے قریبی قونصل خانے میں مندرج ہوسکتے ہیں۔ امریکی شہریوں کے مندرج ہونے کی صورت میں کسی ہنگامی حالت میں امریکی قونصلیٹ یا سفارت خانے کو ان سے رابطہ کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔
سفر اور سکیورٹی سے متعلق تازہ اطلاع امریکہ اور کنیڈا میں ٹول فری نمبر 1.888.407.4747 پر فون کرکے حاصل کی جاسکتی ہے۔ جو لوگ امریکہ اور کنیڈا سے باہر ہیں ان کے لیے مستقل ٹول نمبر 1.202.501.4444 ہے۔ مزید جانکاری کیلئے برائے مہربانی سکیورٹی سے متعلق عالمگیر انتباہ (worldwide caution) جسمیں مخصوص ملکوں کیلئے وہاں کی مخصوص اطلاعات شامل ہیں‘ اور دیگر قونصلر انفارمیشن سے رابطہ کریں۔ امریکی شہریوں کیلئے یہ تمام اطلاعات اور بین الاقوامی سفر سے متعلق تازہ جانکاری Bureau of Consular Affairs کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ ہمیں Twitter پر اور Facebook پر Bureau of Consular Affairs کے صفحہ پر بھی فالو کریں۔ آپ ہمارا مفت اسمارٹ ٹریولر آئی فون ایپ بھی ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں تاکہ سفر سے متعلق تمام اطلاعات آپ کی انگلیوں کے اشارے پر دستیاب رہیں۔
امریکی شہری اپنے سوالات یا تفکرات کے ساتھ مزید معلومات کے لیے سفارت خانہ یا قونصل خانوں کی امریکی شہری خدمات یونٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
- نئی دہلی میں امریکی سفارت خانہ شانتی پتھ، چانکیہ پوری۔110021 میں واقع ہے۔ ٹیلی فون نمبر ہے 91.11.2419.8000+ فیکس نمبر ہے 91.11.2419.8587+ دفتری اوقات کے بعد کسی ہنگامی ضرورت کیلئے چوبیسوں گھنٹے دستیاب آپریٹر کو1.11.2919.800 پرفون کرکے امریکی شہری خدمات سے رابطہ کرانے کیلئے کہیں۔
- ممبئی میں امریکی قونصلیٹ جنرل، سی۔49، جی۔بلاک باندرا کُرلا کمپلیکس، باندرا ایسٹ، ممبئی۔400051، میں واقع ہے۔ فون نمبر ہے: (22) 2672.4000۔ دفتری اوقات کے بعد کسی ہنگامی ضرورت کیلئے چوبیسوں گھنٹے دستیاب آپریٹر کو (+91.22) 2672.4000 پرفون کرکے امریکی شہری خدمات سے رابطہ کرانے کیلئے کہیں۔ اگر آپ ہندوستان میں لیکن ممبئی سے باہر ہیں تو پہلے 022 ڈائل کریں۔
- چینئی میں امریکی قونصلیٹ جنرل، 220 انّا سلائی، جیمینی سرکل، 600006 میں واقع ہے۔ ٹیلی فون نمبر ہے:+91.44.2857.4000، فیکس +91.44.2811.2027 دفتری اوقات کے بعد کسی ہنگامی ضرورت کیلئے چوبیسوں گھنٹے دستیاب آپریٹر کو 91.44.2857.4000+ پرفون کرکے امریکی شہری خدمات سے رابطہ کرانے کیلئے کہیں۔ اگر آپ ہندوستان میں لیکن چینئی سے باہر ہیں، تو پہلے 044 ڈائل کریں۔
- کولکاتا میں امریکی قونصلیٹ جنرل 5/1 ہوچی منہ سرانی700071 میں واقع ہے۔ ٹیلی فون نمبر ہے:۔ 91.33.3984.2400+ اور فیکس نمبر ہے:۔ 91.33.2282.2335+ دفتری اوقات کے بعد ہنگامی ضرورت کیلئے ہمارے پرائمری ہاٹ لائن سیل فون (91) 99030 42956 پر فون کریں۔ اگر سیل فون پر رابطہ نہ ہوپائے تو برائے مہربانی (91).33.3984.2400 پر فون کریں اور “0” ڈائل کرکے ڈیوٹی آفسر سے رابطہ کرانے کیلئے کہیں۔
- حیدرآباد میں امریکی قونصلیٹ جنرل پیگاہ پیلس، 1.8.323،چیران فورٹ لین، بیگم پیٹ، سکندرآباد۔ 500003میں واقع ہے۔ ٹیلی فون نمبر ہے:91.40.4033.8300+، دفتری اوقات کے بعد کسی ہنگامی ضرورت کیلئے چوبیسوں گھنٹے دستیاب آپریٹر کو 91.40.4033.8300+، پرفون کرکے امریکی شہری خدمات سے رابطہ کرانے کیلئے کہیں۔ اگر آپ ہندوستان میں لیکن حیدرآباد سے باہر ہیں تو پہلے 040 ڈائل کریں۔